آئی پی ایل کرکٹ میاچس پر لاکھوں روپئے کی سٹہ بازی میں ملوث دو سٹے بازوکو
کمشز ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سب
انسپکٹر اے سد ھا کر نے عثمان شاہ، افضل گنج علاقہ میں واقع رہائشی مکان پر
دھاو ا کرتے ہوئے 35سالہ گجاننداو پادھئے ،29سالہ سند یپ ٹاک کو گرفتار کر
لیا۔ بتایا جاتا ہے
کہ مذگورہ سٹہ باز دہلی کے متوطن بنٹی بھائی اور کنگ
کو ٹھی کے لڈو کچو ا کی مدد سے موبائیل فونس کے ذریعہ جاریہ آئی پی ایل
کرکٹ میاچس پر لاکھوں روپئے کا سٹہ وصول کر رہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے اس کا
رروائی میں 3لاکھ 84ہزار روپئے ، 8موبائیل فونس اور دو نوٹ بکس کو بر آمد
کر لیا اور انہیں افضل گنج پو لیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔